حیدرآباد

مرکزی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے:کے ٹی آر

تارک راما راو نے این ڈی اے کو طنزیہ انداز میں این پی اے قراردیا۔ایوان بالا میں کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر ٹی آرایس کے تین ارکان دامودرراو، بی لنگیا یادو اور پی رویندر کو بھی دیگر چا رجماعتوں کے ارکان کے ساتھ معطل کردیاگیا۔

حیدرآباد: راجیہ سبھا سے ٹی آرایس کے تین ارکان کی معطلی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کیوں خوفزدہ ہے اوروہ اپوزیشن کی آواز کو کیوں دبانا چاہتی ہے؟۔

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ یہ شرم کی بات ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ضروری اشیا پر جی ایس ٹی کے اضافہ پر مباحث کے لئے رضامند ہونے کے بجائے مرکزی حکومت نے ان ارکان کو معطل کرنے کافیصلہ کیا۔

a3w
a3w