مسجد نبویؐ میں نمازیوں کی طرف سے سعودی حسنِ انتظام کی ستائش
مختلف ممالک سے آنے والے زائرین نے مسجد نبویؐ میں مملکت سعودیہ کی طرف سے فراہم کر سہولتوں اور حسن انتظام کی تعریف کی ہے۔
مدینہ: مختلف ممالک سے آنے والے زائرین نے مسجد نبویؐ میں مملکت سعودیہ کی طرف سے فراہم کر سہولتوں اور حسن انتظام کی تعریف کی ہے۔
زائرین نے کہا مسجد نبویؐ میں جس قدر سہولت اور آسائش فراہم کی گئی ہے اس سے ادارے کی مملکت سعودیہ کی غیر معمولی وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان زائرین میں عراق و الجزائر وغیرہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔عراق سے تعلق رکھنے والے جاسم محمد خلیل نے کہا کہ مسجد نبویؐ میں نماز کے لیے آنے والے زائرین کو ملنے والی سہولیات ادارے کی طرف سے زائرین کی خدمت میں دلچسپی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔
الجزائر سے تعلق رکھنے والے طاہر عیسیٰ نے مملکت سعودیہ کی طرف سے زائرین کو ملنے والی سہولیات اور آرام ملنے پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مملکت سعودیہ کی سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔
ایمان مہدی نے مسجد نبوی ؐمیں زائرین کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کے انسانی اور اخلاقی سلوک کی تعریف کی۔ سکیورٹی کارکنان زائرین کی خدمت کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار تھے۔