معروف شاعر حضرت یوسف روش کا انتقال
حیدرآباد دکن کے ممتاز و معروف نعتیہ و سنجیدہ شاعر حضرت یوسف روش ایم ٹیک ریٹائرڈ آفیسر آئی ڈی پی ایل ساکن جدید ملک پیٹ (نزد اکبر ٹاورس) حیدرآباد ولد جناب سید داود مرحوم کا بعمر 80 سال 14 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد دکن کے ممتاز و معروف نعتیہ و سنجیدہ شاعر حضرت یوسف روش ایم ٹیک ریٹائرڈ آفیسر آئی ڈی پی ایل ساکن جدید ملک پیٹ (نزد اکبر ٹاورس) حیدرآباد ولد جناب سید داود مرحوم کا بعمر 80 سال 14 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا۔
نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان سید اویس (شعبہ اشتہارات روزنامہ اعتماد)، سیدادریس (ملازم سرویئر آف انڈیا)، سید جلیس سینئر پرنٹنگ ایگزیکٹیو (ایم ایس کارپوریٹ آفس مانصاحب ٹینک) اور ایک دختر شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے سید اویس سے 9908181786 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ حضرت سید یوسف روش کو شعراردو اور دیگر اضافی سخن میں مہارت کی بہتری تھی۔ ان کے کئی شاگرد ہیں۔ انہوں نے تقریباً 400 مشاعرے پڑھے تھے۔ کئی اردو انجمنوں سے بھی وہ وابستہ تھے۔
زائد از 20 کتابوں کے وہ مصنف بھی تھے۔ انہیں بزم انوار ادب کے رائے بریلی میں منعقدہ نعتیہ مشاعرہ میں سند دی گئی تھی اور دوسری کئی انجمنوں سے انعامات بھی مل چکے ہیں۔ حال ہی میں تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے انہیں کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا تھا۔
انتقال کی اطلاع پر مرحوم کی قیامگاہ پہنچ کر تعزیت کرنے اور فرزندان کو پرسہ دینے کے علاوہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد، جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد، جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ، جناب عبدالسلام شاہد کارپوریٹر، جناب سید سہیل قادری کارپوریٹر، جناب محمد اکرام اللہ سی ای او دارالسلام بینک، حافظ شیخ محمد منیجر دارالسلام بینک، جناب محمد عثمان اسسٹنٹ منیجر دارالسلام بینک،
جناب سید اسمٰعیل کیاشیئر دارالسلام بینک، جناب محمد مرتضیٰ علی سی ایم ڈی نظام بلڈرس ڈیولپرس، ڈاکٹر فاروق شکیل، جناب جلال عارف، جناب سردار سلیم، ڈاکٹر سید عباس متقی، ڈاکٹر مجید بیدار، جناب محمد ثناء اللہ انصاری وصفی، مولانا انوار احمد، پروفیسر مسعود احمد، جناب فرید سحر، ڈاکٹر نادر المسدوسی، ڈاکٹر محمد طیب پاشاہ قادری، جناب محبوب خان اصغر، جناب جہانگیر قیاس، جناب اکبر خان اکبر،
قاضی فاروق عارفی، جناب غوث ارسلان، جناب محمد یوسف الدین، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، محمد عبدالقیوم علیم، محمد سلیم الہامی، نصیر گولڈ، سید مکرم نیاز، سید معظم راز، محمد طاہر رومانی، سید نور العارفین، محمد حسام الدین، ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل، لطیف الدین لطیف، سراج مدنی، امیر نصرتی،
سہیل عظیم، تشکیل انور رزاقی، سید عبدالشکور شاداب، معین الدین خان (اردو مسکن)، ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل، سید ماجد خلیل، اسٹاف روزنامہ اعتماد، دارالسلام بینک، سید علیم،محمد مقبول کے علاوہ دیگر شعراء برادری، صحافیوں اور سربر آوردہ شخصیات شامل ہیں۔