تلنگانہ
ملک میں عدم رواداری اور نفرت کے ماحول میں اضافہ
ملک میں سطح غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کے چہروں پر مایوسی ہے، وزیر اعظم حسب سابق زبانی جمع خرچ اور جملہ بازی میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ملک میں عدم رواداری اور نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
آج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے تحت نیتی آیوگ تشکیل دیا گیا، یہ ادارہ ان مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔
ملک کی ترقی کی فکر کرنے کے بجائے نیتی آیوگ، مرکزی حکومت کی بھجن منڈلی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت کے خراب فیصلہ مزید ستم ڈھا رہے ہیں۔
ملک میں سطح غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کے چہروں پر مایوسی ہے، وزیر اعظم حسب سابق زبانی جمع خرچ اور جملہ بازی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مرکز کو عوام کے غصہ میں آنے سے قبل حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے اور عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔