کھیل

میسی پر پابندی کا خطرہ۔ سیمی فائنل میں غیریقینی

دنیا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریر میں ہر بڑی کامیابی حاصل کی ہے لیکن اپنے دو دہائیوں پر محیط کیریر میں وہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

دوحہ: دنیا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریر میں ہر بڑی کامیابی حاصل کی ہے لیکن اپنے دو دہائیوں پر محیط کیریر میں وہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

اس سال ان کے پاس یہ خواب پورا کرنے کا بڑا موقع ہے کیونکہ ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ تاہم میسی کے بغیر ارجنٹائن کیلئے سیمی فائنل کا چیلنج آسان نہیں ہوگا۔ میسی کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

دو گول کی برتری کو کھونے کے بعد ارجنٹینا نے جمعہ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دیکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اب اسے سیمی فائنل میں کروشیا کا مقابلہ کرناہے۔ کروشیا نے کوارٹر فائنل میں برازیل کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

یہ طے نہیں ہے کہ میسی اس اہم میچ میں کھیلیں گے یا نہیں کیونکہ فیفا ان پر پابندی لگا سکتاہے۔ فیفا نے ارجنٹائن فٹبال فیڈریشن کے خلاف الزامات کیلئے اپنے تادیبی ضابطہ میں میچوں میں آرڈر اور سیکوریٹی کا حوالہ دیا۔ ارجنٹائن کے متبادل کھلاڑی اور کوچ میدان میں آئے جس نے آخری لمحات میں میچ کو تصادم میں بدل دیا۔

ارجنٹائن نے باقاعدہ اور اضافی وقت میں 2-2 سے برابری کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت لیا جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ فیفا نے کہا کہ ایک میچ میں 5 یلو کارڈ ملنے کے بعد ٹیم پر بدتمیزی کے الزامات معمول کی بات ہے اور ارجنٹائن اور ہالینڈ دونوں کے خلاف تادیبی مقدمات کھولے گئے ہیں۔

دونوں فیڈریشنوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو فیفا کے تادیبی پینل نے اس ورلڈکپ میں ٹیم کی بدانتظامی پر سعودی عرب پر دو بار عائد کیا تھا۔ اگر ارجنٹینا قصوروار پایا جاتاہے تو اس کے کپتان یعنی لیونل میسی پر پابندی لگ سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں ختم ہو جائیں گی۔ لیونل میسی اپنی ٹیم کے اسٹار ہیں۔

a3w
a3w