میں ڈھائی دنوں میں ٹسٹ میاچس کے ختم ہونے کی ستائش نہیں کرتا: گمبھیر

ہندوستان کے سابق اوپنرگوتم گمبھیر نے کہاہے کہ ڈھائی دنوں میں جوٹسٹ میاچس ختم ہورہے ہیں۔ یہ ٹسٹ کرکٹ کیلئے اچھی علامت نہیں ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق اوپنرگوتم گمبھیر نے کہاہے کہ ڈھائی دنوں میں جوٹسٹ میاچس ختم ہورہے ہیں۔ یہ ٹسٹ کرکٹ کیلئے اچھی علامت نہیں ہے۔

بارڈر۔ گواسکر ٹرافی کے پہلے تین ٹسٹ اندرون تین یوم ختم ہوگئے۔جس کے دوران پہلے تین ٹسٹ میاچس کیلئے تیارکردہ پچس کی نوعیت کے بارے میں بحث ہورہی ہے۔

گمبھیرنے تسلیم کیاکہ یہ اچھی علامت نہیں کہ ٹسٹ میاچ ڈھائی دن میں ہی ختم ہوجائیں، میں یہ محسوس کرتا ہو ں کہ ٹرننگ ٹرائیک پر کھیلنا اچھا ہے لیکن میں ٹسٹ میاچس کاڈھائی دنوں میں ختم ہونے کی ستائش نہیں کرتا۔

ہم چاہتے ہیں کہ بڑی سختی کے ساتھ میاچ کا اختتام ہو۔ جیساکہ ہم نے انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹسٹ میاچ میں دیکھاہے۔

اگرکوئی ٹسٹ چار یاپانچ دنوں تک چلتاہے تو یہ بڑی اچھی بات ہے لیکن ڈھائی دنوں میں ختم ہونا بہت قلیل مدت ہے۔ گمبھیرنے یہ بات اسپورٹس ٹوڈے کوبتائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button