حیدرآباد
نومولود کو اپارٹمنٹ کے کمپاونڈ میں چھوڑکر سرپرست فرار
سب انسپکٹر پولیس کشائی گوڑہ نے بتایا کہ آج ایک نومولود کو اس کے سرپرستوں نے اپارٹمنٹ کشائی گوڑہ میں چھوڑدیا۔
حیدرآباد: سب انسپکٹر پولیس کشائی گوڑہ نے بتایا کہ آج ایک نومولود کو اس کے سرپرستوں نے اپارٹمنٹ کشائی گوڑہ میں چھوڑدیا۔
یہ واقعہ اپارٹمنٹ کی عمارت کملانگر کالونی، کشائی گوڑہ میں پیش آیا۔ مکینوں نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے کمپاؤنڈ میں تلاش کرنے پر نومولود لڑکا پایا گیا۔
اپارٹمنٹ کے رہنے والوں اور مقامی افراد نے اس بے بی کو کپڑے میں لپیٹ دیا۔ بتایا گیاکہ چند مسائل کے باعث سرپرستوں نے اس نومولود کو چھوڑدیا۔
پولیس نے نومولود کو نیلوفرہاسپٹل میں علاج کے لئے شریک کروادیا۔ سب انسپکٹر سائی کمار سرپرستوں کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔