نپورشرما کی تائید‘گجرات میں وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی
انہوں نے مزید کہا کہ تصویر نکالنے کے دو گھنٹہ بعد انہیں پہلے ایک واٹس اپ پیام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ آپ کس بنیاد پر نپور شرما کی تائید کر رہے ہیں‘جواب دیجئے؟راول نے نمبر بلاک کردیا۔
احمد آباد: احمد آباد سٹی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کیلئے ایک ٹیم روانہ کی ہے جس نے بی جے پی کی معطل شدہ سابق ترجمان نپور شرما کی تائید کرنے پر ایک وکیل کو دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ پیغمبر اسلامﷺ پر نپور شرما کے تبصرہ پر ہندوستان اور بیرون ملک میں ایک بڑا تنازعہ شروع ہوا تھا۔
سابرمتی پولیس کے سب انسپکٹر یوکے پانڈیا وکیل کروپل راول کی جانب سے درج کرائے گئی شکایت پر چھان بین کر رہے ہیں۔ پولیس نے تکنیکی مدد کی بنیادپر بچھ میں مقیم شاہنواز نامی شخص کا پتہ چلایا جس نے ایڈوکیٹ کو دھمکی دی تھی۔پولیس اسٹیشن کے آفیسر نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کے دن ایک پولیس ٹیم ملزم کو پکڑنے کیلئے بھچ روانہ کی جاچکی تھی۔
وکیل راول ہائی کورٹ میں وکالت کرتے ہیں۔ انہوں نے سامرتی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں کہا کہ میں نے13جون کوواٹس اپ پر بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نپور شرما کی تصویر اپ لوڈ کی۔ چند منٹ بعد میں نے محسوس کیا کہ اس سے چند فراد کے جذبات کو تکلیف پہنچ سکتی ہے چنانچہ میں نے اسے نکال دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصویر نکالنے کے دو گھنٹہ بعد انہیں پہلے ایک واٹس اپ پیام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ آپ کس بنیاد پر نپور شرما کی تائید کر رہے ہیں‘جواب دیجئے؟راول نے نمبر بلاک کردیا اور اسے دن انہیں ایک فون کال موصول ہوا جس میں ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی۔ جس کے فوری بعد وہ شہر سے باہر چلے گئے۔چنانچہ شکایت درج کرنے میں تاخیر ہوئی۔