دہلی
وزیر خارجہ جئے شنکر کا جمعرات سے 2 روزہ دورہ ازبکستان
وزیر خارجہ چین وانگ ای‘ روسی وزیر خارجہ سرجی لاروف اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے۔ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں 15-16 ستمبر کو سمرقند میں منعقد شدنی ایس سی او چوٹی کانفرنس پر تبادلہ خیال ہوگا۔
نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر جمعرات سے ازبک دارالحکومت تاشقند کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ‘ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے ہوگا۔