وزیر داخلہ محمود علی نے چندرائن گٹہ فلائی اوور کا افتتاح کیا
وزیر داخلہ محمد محمود علی نے دعویٰ کیا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج چندرائن گٹہ توسیع فلائی اوور برج کا افتتا کیا جس کی تعمیر پر45.29کروڑ روپے کی لاگت ائی ہے۔674 طویل اس فلائی اوور برج کی تعمیر سے ورنگل اور وجئے واڑہ سے شمس آباد آنے والی ٹرافک کو فائدہ ہوگا اور شمس آباد جانے والوں کے وقت میں بچت ہوگی۔
اس کے علاوہ اس برج کی تعمیر سے مقامی افراد کو ٹرافک مسائل سے نجات مل جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے دعویٰ کیا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔
ریاستی حکومت، شہر کے عوام کو بنیادی سہولتوں اور ضروریات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت یہ توسیع فلائی اور کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ اس پلان کیلئے بجٹ میں 8 ہزار کروڑ روپے فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اس برج کی جملہ لمبائی1.07 کیلو میٹر ہے۔ چارلائن والا یہ فلائی اوور دورخی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی وقائد مقننہ مجلس اکبر الدین اویسی، ڈپٹی مئیر سری لتا شوبھن ریڈی اور دیگر نے خطاب کیا۔