کھیل
پی وی سندھو سنگاپور اوپن سوپر 500 کے دوسرے راونڈ میں داخل
دوبار اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو سنگاپور اوپن سوپر 500 ٹورنمنٹ میں آج بلجیم کی لیانے ٹان کو راست گیمس میں شکست دے کر بہ آسانی ویمنس سنگلز کے دوسرے راونڈ میں داخل ہوگئی۔
سنگاپور: دوبار اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو سنگاپور اوپن سوپر 500 ٹورنمنٹ میں آج بلجیم کی لیانے ٹان کو راست گیمس میں شکست دے کر بہ آسانی ویمنس سنگلز کے دوسرے راونڈ میں داخل ہوگئی۔
تیسرے مقام کی حامل ہندوستانی کھلاڑی کھیل پر مکمل کنٹرول کرتے ہوئے اس نے 29 منٹ کے میاچ میں عالمی چھتیس نمبر کی کھلاڑی ٹان کو 21-15, 21-11 اسکور سے شکست دی۔
سابق ورلڈ چمپئن کا آئندہ سامنا ویٹنام کی تھوئی لنہ لگوئن سے ہوگا۔ سندھو نے 1-4 اسکور کے بعد 7-7 اسکور کرکے دوبارہ پیچھے نہیں دیکھا اور اپنے اوپننگ کھیل میں کامیابی کے لئے پیش قدمی جاری رکھی۔
دوسرے گیم میں بھی وہ اپنی رفتار جاری رکھتے ہوئے 5-1 اسکور کی ٹب ٹان کو مسلسل 3 پوائنٹ ملنے سے سندھو کی سبقت کم ہوگئی لیکن سندھو مسلسل کوشش سے بغیر کسی زیادہ جدوجہد کے کھیل اپنے حق میں کرلی۔
a3w