کھیل
پی وی سندھو کا شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال
سندھو، جن کو 2014 کامن ویلتھ میں مشیل لی نے شکست دی تھی، اب اسی شٹلر کے خلاف جیت کر انہوں نے ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ سندھو نے دولت مشترکہ میں سونے کا میڈل جیت کر تلگو عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
حیدرآباد: کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والی حیدرآبادی شٹلرپی وی سندھو حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ پی وی سندھو کا شمس آبادایرپورٹ پر پہنچنے پر ان کے مداحوں نے شانداراستقبال کیا۔ پی وی سندھو نے پہلی بار کامن ویلتھ گیمس میں سنگلز میں گولڈ جیتا ہے۔
سندھو، جن کو 2014 کامن ویلتھ میں مشیل لی نے شکست دی تھی، اب اسی شٹلر کے خلاف جیت کر انہوں نے ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ سندھو نے دولت مشترکہ میں سونے کا میڈل جیت کر تلگو عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔