دہلی

کار کے بونیٹ پر ایک شخص کو تین کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا

ایک چونکا دینے والے واقعہ میں یہاں ایک ایس یو وی کو بونیٹ پر قریب تین کیلو میٹر تک لٹکنے والے ایک شخص کے ساتھ پکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات کہی۔

نئی دہلی: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں یہاں ایک ایس یو وی کو بونیٹ پر قریب تین کیلو میٹر تک لٹکنے والے ایک شخص کے ساتھ پکڑ لیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

کیمرے پر ریکارڈ کیا گیا یہ واقعہ تقریباً 11 بجے رات پیش آیا جب کار آشرم چوک سے نظام الدین درگاہ کی سمت جارہی تھی، تاہم متاثرہ چیتن 30 سالہ نامی شخص کو زخم نہیں لگا۔

واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گشت کررہا ہے۔ پولیس کے مطابق آشرم چوک میں ایک حادثہ کے بارے میں قریب درمیانی شب ایک پی سی آر کال موصول ہوا، جس کے بعد پولیس ٹیم فوری مقامِ واقعہ پہنچی۔

کال کرنے والے چیتن نے مقامِ واقعہ پر پولیس کو بتایا کہ اپنی ٹیکسی چلا رہا تھا، جسے ایس یو وی نے ہلکی ٹکر ماری۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ساؤتھ ایسٹ) نے یہ بات بتائی۔

جب چیتن نے ایس یو وی کو روکا تو بہار میں ڈوماری ضلع کے متوطن 35 سالہ رام چند نامی ڈرائیور نے مقامِ واقعہ سے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد چیتن، راماچل کو چھوڑ کر جانے سے روکنے کے لیے ایس یو وی کے بونیٹ پر چڑھ گیا.

تاہم راماچل ایس یو وی کو ڈرائیو کرتے ہوئے نظام الدین پولیس اسٹیشن تک لے جانے میں کامیاب ہوا، جب کہ چیتن ہنوز بونیٹ پر تھا۔

ایک پی سی آر ویان نے ایس یو وی کو روک لیا اور چیتن گاڑی پر سے اترا۔ چیتن کی شکایت پر ایس یو وی کے ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درجِ رجسٹر کیا جارہا ہے۔