دہلی

کانگریس کی ملک گیر بھارت جوڑو پدیاترا

کانگریس اپنی بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارت جوڑو پدیاترا نکالے گی۔ پارٹی ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔7 ستمبر کی شام 5 تا6بجے کے درمیان ملک بھر میں پدیاترا نکالی جائے گی۔

نئی دہلی: کانگریس اپنی بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارت جوڑو پدیاترا نکالے گی۔ پارٹی ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔7 ستمبر کی شام 5 تا6بجے کے درمیان ملک بھر میں پدیاترا نکالی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس کنیاکماری تا کشمیر بھارت جوڑو یاترا کی یاد میں جو گذشتہ سال 7 ستمبرکوشروع ہوئی تھی ضلع سطح پر یاترائیں نکالنے والی ہے۔ ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ پارٹی بڑے پیمانہ پریاتراؤں کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہونے پر 7 ستمبرکو ضلع سطح پریاترائیں نکالی جائیں گی۔ یاترائیں کتنی طویل ہوں اوردیگر تفصیلات کو قطعیت دی جارہی ہے۔ راہول گاندھی نے کنیاکماری سے 7 ستمبر2022ء کو اپنی یاتراشروع کی تھی جوجاریہ سال 30جنوری کو 145 دن کا سفر مکمل کرکے سری نگر میں اختتام کو پہنچی تھی۔

راہول گاندھی نے یاترا کے اختتام پر سری نگر کے شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں کہاتھاکہ میں نے یہ یاترا یا کانگریس کیلئے نہیں بلکہ ملک کے عوام کے لئے نکالی۔ ہمارا مقصد اس آئیڈیالوجی کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو اس ملک کی بنیادوں کو تباہ کردیناچاہتی ہے۔

بھارت جوڑویاترا کے دوران راہول گاندھی نے 12جلسوں‘ 100 نکڑمیٹنگس اور13پریس کانفرنسوں سے خطاب کیاتھا۔ 4000 کلومیٹرطویل سفر میں راہول گاندھی نہ صرف اپنے حامیوں بلکہ مخالفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب رہے۔

ان کی اس یاترا میں سماج کے مختلف طبقات بشمول فلم اور ٹی وی شخصیتوں جیسے کمل ہاسن‘ پوجابھٹ‘ ریاسین‘ سوارابھاسکر‘ رشمی دیسائی‘ آکانکاشاپوری اور انمول پالیکرنے حصہ لیاتھا۔

سابق فوجی سربراہ دیپک کپور‘ بحریہ کے سابق سربراہ ریٹائرڈ چیف ایڈمیرل ایل رام داس کے علاوہ سابق گورنر آربی آئی رگھورام راجن اور سابق معتمد فینانس اروندمایارام نے بھی راہول گاندھی کی یاترا میں حصہ لیاتھا۔