کیرالا میں آر ایس ایس کے دفتر کے اندر دھماکہ
جائے وقوعہ پر دوسرے بم کی تلاش کے لیے ایک سرچ سوان کو بھی لگایا گیا تھا۔ دھماکہ کے بعد دفتر کے باہر پولس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پولیس نے کہا کہ پیانور اور ملحقہ علاقوں میں حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔
کننور: کیرالہ کے پیانور میں واقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دفتر میں پیر کی دیر رات بم دھماکہ ہوا جس سے دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کے وقت دفتر میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔
یہ حملہ کس نے کیا اور کس نیت سے کیا؟ فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شکر ہے کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پیانور تھانہ کی پولس کے مطابق دھماکہ کل رات 1.30 بجے ہوا۔ دھماکے سے آر ایس ایس کے دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور الماریوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
جائے وقوعہ پر دوسرے بم کی تلاش کے لیے ایک سرچ سوان کو بھی لگایا گیا تھا۔ دھماکہ کے بعد دفتر کے باہر پولس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پولیس نے کہا کہ پیانور اور ملحقہ علاقوں میں حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سنگھ پریوار کے کارکنوں نے منگل کے روز قصبے میں ایک احتجاجی مارچ نکالا، جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے پیر کی دیر رات پیانور کے قریب کنارو میں سی وی دھنراج کے چھٹے یوم شہادت کا پروگرام منعقد کیا، جس کا قتل آر ایس ایس کے کارکنوں نے کیا تھا۔