تلنگانہ

گروپ۔I امتحان کی کلید جاری

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ Iپریلمنری امتحان (ٹسٹ) کی ابتدائی Key(کلید)جاری کردی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ Iپریلمنری امتحان (ٹسٹ) کی ابتدائی Key(کلید)جاری کردی گئی۔

30اکتوبرتا4نومبرتک امیدواروں کو وئب سائٹ کے ذریعہ اعتراضات داخل کرنے کا موقع حاصل رہے گا۔

ای۔میل یاراست طورپر اعتراضات کوقطعی طورپر قبول نہیں کیا جائے گا۔تمام اعتراضات کوسرکاری وئب سائٹ پر پی ڈی ایف فائل کی شکل میں داخل کرناہوگا۔

اعلان کردہ تواریخ کے اختتام کے بعد کسی بھی اعتراض کوقبول نہیں کیا جائے گا۔ تمام امیدواروں سے اپنے اپنے اعتراضات کو مقررہ مدت میں داخل کرنے کی خواہش کی گئی۔

ٹی ایس پی ایس سی کے ذمہ داروں کے مطابق 29نومبرکی شام پانچ بجے تمام امیدواروں کے اوایم آرشیٹس کووئب سائٹ میں رکھدیاگیاہے۔ مکمل تفصیلات کے لئے tspsc.gov.inوئب سائٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتاہے۔

16 اکتوبرکو گروپ۔Iکے 503 عہدوں کے لئے پریلمنری امتحان منعقد کیاگیا تھاجس میں 2,86,031 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔