دیگر ممالک
گوئٹے مالا میں میوزک کنسرٹ میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو کوئٹزالٹینانگو میں منعقدہ میوزک پروگرام کے اختتام پر میدان سے باہر نکلنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تقریباً 20 زخمی ہوئے ہیں ۔
گوائٹے مالا سٹی: گوائٹے مالا کے یوم آزادی کے موقع پر مغربی شہر کوئٹزالٹینانگو میں ایک میوزک کنسرٹ کے اختتام پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی ریڈ کراس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو کوئٹزالٹینانگو میں منعقدہ میوزک پروگرام کے اختتام پر میدان سے باہر نکلنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تقریباً 20 زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو کوسٹاریکا، ایل سلواڈور، گوائٹے مالا، ہونڈوراس اور نکاراگوا کے اسپین سے آزادی کی 201 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔
a3w