ہیما مالنی نے 7ہزار بچوں کیلئے رسوئی کا آغاز کیا
بی جے پی رکن پارلیمان و معرف بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اکشے پاتر پرتشٹھان کی 67ویں رسوئی کا اتوار کو یہاں افتتاح کیا جس کے ذریعہ سے علاقے کے 96اسکولوں میں 7500 سے زیادہ بچوں کو لنچ فراہم کرایا جائے گا۔
برسانا(متھرا) : بی جے پی رکن پارلیمان و معرف بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اکشے پاتر پرتشٹھان کی 67ویں رسوئی کا اتوار کو یہاں افتتاح کیا جس کے ذریعہ سے علاقے کے 96اسکولوں میں 7500 سے زیادہ بچوں کو لنچ فراہم کرایا جائے گا۔
بی جے پی کی متھرا سے رکن پارلیمان نے برسانا کے آج نوکھ میں اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکشے پاتر بھارت میں 67 سے زیادہ رسوئی چلا رہا ہے۔
انہوں نے اکشے پاترا کو مہا بھارت عہد کی دروپدی کی کتھا سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھگوان کرشن نے جس طرح دروپدی کے اکشے پاتر میں سب کے لئے کھانا دستیاب کرایا تھا اسی تصور پر شری کرشن اور رادھا رانی کی لیلا بھومی میں اس اکشے پاتر سے ہزاروں بچوں کو ہر دن کھانا کھلایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اچھا کھانا بچوں کے لئے فراہم ہے۔ اکشے پاتر یہ یقینی بناتاہے اور اسی سوچ کے ساتھ اکشے پاتر ضلع متھرا کے 2100اسکولوں میں کھانا دستیاب کرارہا ہے۔
اکشے پاتر فاونڈیشن کے وائس چیئرمین چنچل پتی داس نے بتایا کہ اس کچن کے ذریعے آس پاس کے تقریبا 48 گاؤں کے ساڑھے سات ہزار بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باورچی خانہ ایک اجتماعی باورچی خانہ ہے جسے مکمل طور پر خواتین چلاتی ہیں۔