ٹرینڈنگ

یوپی کے مندر میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی

اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک قدیم ہنومان مندر میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ہندو یاتریوں کے لئے ڈریس کوڈ لاگو کرنے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

علی گڑھ: اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک قدیم ہنومان مندر میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ہندو یاتریوں کے لئے ڈریس کوڈ لاگو کرنے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اچھالا تالاب علاقہ میں مندر کے باہر لگاگئے گئے پوسٹرس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کا مندر میں داخلہ ممنوع ہے۔ اس مندر کو گلہری ہنومان مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ہندو بھکتوں کے لئے ڈریس کوڈ میں کہا گیا ہے کہ جینس‘ مختصر اور عریاں لباس پہن کر مندر میں داخلہ ہونا ممنوع ہے۔

مندر کے مہنت کوشل ناتھ نے بتایا کہ مذہبی مقام پر ایسے لباس پہننا توجہ میں خلل ڈالنے اور بے ادبی کے مترادف ہے۔ لوگوں کو شائستہ لباس پہن کر مندر آنا چاہئے۔ باہر وہ جو چاہے پہنیں۔

جہاں تک مسلمانوں پر امتناع کا تعلق ہے اگر وہ پوجا کرنا نہیں چاہتے تو پھر مندر میں ان کے آنے کا کیا مطلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مندر اس لئے مشہور ہے کیونکہ یہاں گلہری کی شکل میں بھگوان ہنومان کی پوجا کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button