شمالی بھارت

جنگلی بھینس کے شکار کیلئے پھیلایا گیا کرنٹ لگنے سے شیر ہلاک

ایک شیر کی لاش کل دوپہر جنگلات کے عملہ کو جنوبی جنرل فاریسٹ ڈویژن کے تحت روکھڑ کے بکرم پاٹھ گاؤں میں ملی، جہاں بادی النظر میں کہا گیا کہ شیر کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

سیونی: مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں شیر کی لاش ملنے کے معاملے میں یہ اطلاع سامنے آ رہی ہے کہ شیر کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گردہ سرقہ کا شبہ، لاش کا چتا سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

ایک شیر کی لاش کل دوپہر جنگلات کے عملہ کو جنوبی جنرل فاریسٹ ڈویژن کے تحت روکھڑ کے بکرم پاٹھ گاؤں میں ملی، جہاں بادی النظر میں کہا گیا کہ شیر کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

سب ڈویژنل آفیسر ساؤتھ جنرل فاریسٹ ڈویژن یوگیش پٹیل نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک فرار ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی دوپہر ساؤتھ جنرل فاریسٹ ڈویژن کے تحت روکھڑ کے گاؤں بکرم پاٹھ میں محکمہ جنگلات کے عملہ کو گشت کے دوران ایک شیرنی کی لاش ملی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکواڈ اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی تھی۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ناگیشور ولد مول چند کمرے ساکن بکرم پاٹھ کو ڈاگ اسکواڈ کی مدد اور موقع سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جہاں ناگیشور کمرے نے اس دوران جرم کا اعتراف کرلیا۔

پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ اس نے اور اس کے دیگر ساتھیوں نے جنگلی سور کا گوشت کھانے کے لیے جنگل سے 100 میٹر دور ایک کھیت میں کرنٹ لگایا تھا جس کی زد میں شیر آ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

اس معاملے میں ملزم کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی دفعہ 09 اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور آج ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس معاملے میں ایک اور ملزم کو محکمہ جنگلات کا عملہ تلاش کر رہا ہے۔