جرائم و حادثاتحیدرآباد

جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار

ایس آر ٹی ٹیم نے تعلیمی سرٹیفکٹس فراہم کرنے والے ملزم اور 5خریداروں کوگرفتار کرلیا اوران کے قبضہ سے64 جعلی تعلیمی سرٹیفکٹس جومختلف یونیورسٹیز کے تھے، ضبط کرلئے۔

حیدرآباد : ایس آر ٹی ٹیم نے تعلیمی سرٹیفکٹس فراہم کرنے والے ملزم اور 5خریداروں کوگرفتار کرلیا اوران کے قبضہ سے64 جعلی تعلیمی سرٹیفکٹس جومختلف یونیورسٹیز کے تھے، ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
20 جعلی تعلیمی اسناد ضبط، 3 گرفتار،مہیشورم ایس او ٹی کی کارروائی
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
فرضی ”سی ایم او عہدیدار“ نے پونے کے دو بڑے کالجس کو ٹھگ لیا
وائرل مکتوب فرضی، اشرف کے وکیل کا دعویٰ
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

رچہ کنڈہ پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب عطاپورسلمان نگر کے34 سالہ محمدافروز جوبنجارہ ہلز میں واقع کمپنی آئی ایس بی ایم میں اسسٹنٹ منیجر کے عہدہ پر فائز ہیں۔

انہوں نے دہلی کے اشوعرف صدام سے رابطہ کے بعد ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے جعلی سرٹیفکٹس ضرورت مند افراد کو بھاری قیمت پر فراہم کررہاتھا۔ اس طرح انہوں نے40 تا50 طالبات کونقلی تعلیمی سرٹیفکٹس فراہم کئے تھے۔

اہم بات یہ ہے کہ وہ اسے امیدواروں کوفراہم کرتے تھے جوامریکہ اور یوکے میں تعلیم حاصل کرناچاہتے ہیں۔

افروز کے علاوہ جعلی سرٹیفکٹس خریدنے کے الزام میں کے منی کانتا، رانی رتناکشور، شہباز علی خان، پی سشیل کماراوراے بالاکرشنا گرفتارشدگان میں شامل ہیں۔ جبکہ دہلی کا اشوعرف صدام فرار بتایاگیاہے۔ ملزمین کوسرورنگرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔