تعلیم و روزگار

گروپIV کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپIV کی جائیدادوں پر تقررات کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپIV کی جائیدادوں پر تقررات کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
تلنگانہ کے قرض میں مزید اضافہ، مقروض ریاستوں کی فہرست میں نمایاں مقام
محرم کو سرکاری سطح پر منانے حکومت سے مطالبہ

آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق یکم جولائی کو ریاست بھر میں گروپIV امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ یکم جولائی کو 10بجے دن تا دوپہر12:30 بجے تک پیپرI اور دوپہر2:30 بجے سے شام 5بجے تک پیپرII کا امتحان منعقد ہوگا۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ ریاست بھر میں گروپIV کی ملازمتوں کیلئے9لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ امتحان کا انعقاد ریاست کے تمام33اضلاع میں لایا جائے گا۔

امتحان اردو، انگلش اور تلگو زبان میں منعقد ہوں گے۔ ریاست بھر میں مختلف سرکاری محکموں میں 8,000 سے زیادہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے گروپIV امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

ان میں خاص کر جونیر اسسٹنٹ، جونیر اکاونٹنٹ، وارڈ آفیسرس قابل ذکر ہیں۔ یکم دسمبر2022 کو ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے گروپ IV عہدوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

درخواستوں کی ادخال کیلئے 3فروری آخری تاریخ مقرر ہے۔ درخواست گذاروں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے عہدیداروں کی جانب سے نقائص سے پاک انتظامات کئے جارہے ہیں۔