شمالی بھارت

آذر ایئرلائنس کی ماسکو ۔ گوا پرواز میں بم کی دھمکی

انھیں ذریعہ ای میل بم کی دھمکی موصول ہوئی اور ہم فوری ایئرلائنس سے ربط پیدا کیے۔ اس کے بعد پرواز کو ازبکستان کی سمت موڑ دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ بم کی دھمکی کی بارے میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

پنجی: آذر ایئر لائنس کی ماسکو گوا پرواز کو آج بم کی دھمکی ذریعہئ ای میل موصول ہونے پر پرواز کا رخ آذر بائیجان کی سمت موڑ دیا گیا۔ اس ماہ مذکورہ ایئرلائنس کو پیش آیا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانے تیار:صدر الہام الیف
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ

 حکام نے اس بات کی توثیق کی۔ جنوبی گوا میں واقع ڈبولم ایئرپورٹ کے ڈائرکٹر ایس وی ٹی دھننجیا راؤ نے بتایا کہ یہ پرواز آج صبح یہاں 4:38 بجے پہنچنے والی تھی۔

 راؤ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ انھیں ذریعہئ ای میل بم کی دھمکی موصول ہوئی اور ہم فوری ایئرلائنس سے ربط پیدا کیے۔ اس کے بعد پرواز کو ازبکستان کی سمت موڑ دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ بم کی دھمکی کی بارے میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

 اس کے پیش نظر ڈبولم ایئرپورٹ پر اضافہ پولیس فورس تعینات کی گئی۔ 9 جنوری کو آذر ایئرلائنس کی ماسکو۔ گوا پرواز نمبر ZF2401 کو ایسی ہی بم کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد طیارہ کو گجرات کے جام نگر ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑا اور مکمل تنقیح کے بعد طیارہ دوسرے دن گوا پہنچا۔

a3w
a3w