دیگر ممالک

سری لنکا کے عبوری صدر رانیل وکرما سنگھے کی حلف برداری

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے جمعہ کے دن سری لنکا کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ پارلیمنٹ کی طرف سے گوٹابایا راجہ پکشا کاجانشین منتخب ہونے تک ملک کے قائم مقام صدر رہیں گے۔

کولمبو: وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے جمعہ کے دن سری لنکا کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ پارلیمنٹ کی طرف سے گوٹابایا راجہ پکشا کاجانشین منتخب ہونے تک ملک کے قائم مقام صدر رہیں گے۔ 73 سالہ وکرم سنگھے کو چیف جسٹس جینت جئے سوریہ نے کارگزار صدر کے عہدہ کا حلف دلایا۔

 پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندایاپا ابے وردنا نے جمعہ کے دن باقاعدہ اعلان کیا کہ راجہ پکشا صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ نئے صدر کو منتخب کرنے پارلیمنٹ کا اجلاس 20 جولائی کو منعقد ہوگا۔ راجہ پکشا استعفیٰ دیئے بغیر مالدیپ فرار ہوگئے تھے جہاں سے وہ جمعرات کے دن سنگاپور چلے گئے۔