مذہب
شوہر کو نام سے پکارنا
بعض عورتیں جہالت کی وجہ سے سمجھتی ہیں کہ شوہر کا نام لینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا متاثر ہوجاتاہے ، یہ تو درست نہیں ہے ، محض جہالت ہے ،
سوال:- کیا بیوی اپنے شوہر کو نام سے پکار سکتی ہے ؟ ازراہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔ (حبیب حسین، بارکس )
جواب:- بعض عورتیں جہالت کی وجہ سے سمجھتی ہیں کہ شوہر کا نام لینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا متاثر ہوجاتاہے ، یہ تو درست نہیں ہے ، محض جہالت ہے ،
البتہ اس کا تہذیب وشائستگی سے تعلق ہے ، جو شخص رشتہ کے اعتبار سے بڑا ہے ، جیسے باپ ، دادا وغیرہ ان کو نام لے کر پکارنے میں بے ادبی ہے ،
اسی طرح شوہر بھی بیوی کے لئے قابل احترام ہے ،
اس کو بھی نام لے کر پکارنا خلاف ادب ہے اور فقہاء نے اس کی صراحت کی ہے ، خواتین کو اس کا لحاظ رکھنا چاہئے ۔