دہلی
10 ہزار ہندوستانی ورکرس فلسطینیوں کی جگہ لیں گے: حکومت اسرائیل
اسرائیل، تعمیری اور نرسنگ شعبوں میں جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ہندوستان سے 10 ہزار ملازمین کی ورک فورس درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
یروشلم: اسرائیل، تعمیری اور نرسنگ شعبوں میں جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ہندوستان سے 10 ہزار ملازمین کی ورک فورس درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
اس سے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے معاشی و سیاسی اشتراک کا پتہ چلتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف مراحل میں ورکرس کو لایا جائے گا۔ ڈھائی ہزار افراد کو تعمیری اور نرسنگ شعبوں میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔
لیبر اگریمنٹ کی قطعی تفصیلات پر ہندوستان اور اسرائیل کے عہدیدار گفت و شنید کررہے ہیں۔
ویب سائٹ مسلم ممر کی اطلاع کے مطابق اسرائیلی وزارت برائے آبادی و ایمیگریشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ معاہدوں کو جلد منظوری دی جائے گی اور ہم بہت جلد ضروری میکانزم قائم کرنے کے قابل ہوجائیں گے تاکہ ہنر مند مزدوروں کو مناسب اور نگراں انداز میں ملازم رکھا جاسکے۔