حیدرآباد

شاہی مسجد باغِ عام میں شیخ خالد منصور الجیلانی کی آمد، اہم مذہبی شخصیات کی شرکت

شیخ خالد منصور الجیلانی کی شاہی مسجد باغ عام میں آمد ہوئی۔ اس موقع پر اہم مذہبی شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: شیخ خالد منصور الجیلانی کی شاہی مسجد باغ عام میں آمد ہوئی۔ اس موقع پر اہم مذہبی شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب

تقریب میں مولانا میر لطافت علی (شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ)، مولانا حامد حسین حسان فاروقی (امیر سنی دعوت اسلامی)، مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی (خطیب شاہی مسجد باغِ عام)، مولانا حافظ محسن بن محمد الحمومی، اور مولانا ڈاکٹر محمد عبد العلیم مانو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے روحانی تربیت اور تعلیمات غوث الاعظم پر روشنی ڈالی۔

مسجد میں موجود عوام نے اس اہم موقع پر دلی عقیدت کا اظہار کیا اور خصوصی دعاؤں میں شرکت کی۔