Uncategorized
آسام میں وقف ایکٹ کے خلاف کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی:چیف منسٹر
چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواشرما نے کہا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف ریاست میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نلباری(آسام) (منصف نیوز ڈیسک) چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواشرما نے کہا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف ریاست میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کرسکتے ہیں۔ شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے۔
اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو برائے مہربانی اسے سپریم کورٹ میں پیش کریں کیونکہ وہاں اس پر مناسب بحث ہوسکتی ہے۔
وقف ایکٹ کے خلاف اگر آسام میں کوئی سڑکوں پر اترتا ہے تو پھر عوام بھی قانون کی تائید میں سڑکوں پر اتریں گے جس کے نتیجہ میں جھڑپ ہوگی اور ہم یہ نہیں چاہتے۔