دہلی

راجیوگاندھی فاؤنڈیشن کا ایف سی آراے لائسنس منسوخ

اس کے ٹرسٹیوں میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ‘ سابق وزیرفینانس پی چدمبرم‘ ارکان پارلیمنٹ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن پر انکم ٹیکس ریٹرنس سے چھیڑچھاڑ اور ایف سی آر اے خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ داخلہ نے بیرونی فنڈنگ کی مبینہ خلاف ورزی پر راجیوگاندھی فاؤنڈیشن(آربی ایف) کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ سونیاگاندھی اس غیرسرکاری تنظیم (این جی او) کی سربراہ ہیں۔ فاؤنڈیشن کو اب بیرونی عطیات وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔