قومی

عید پر ذبیحہ گاؤ سے گریز کی اپیلوں کا خیرمقدم

آسام کے چیف منسٹر نے ہفتہ کے دن ریاست کی کئی عیدگاہ کمیٹیوں کی اپیل کا خیرمقدم کیا جس میں مسلمانوں سے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی قربانی سے باز رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام کے چیف منسٹر نے ہفتہ کے دن ریاست کی کئی عیدگاہ کمیٹیوں کی اپیل کا خیرمقدم کیا جس میں مسلمانوں سے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی قربانی سے باز رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ایسے رضاکارانہ اقدامات سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت ملے گی۔ ہوجائی‘ دھوبری‘ بونگئی گاؤں‘ اُدھار بنڈ اور دیگر مقامات کی کئی عیدگاہ اور قبرستان کمیٹیوں نے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی پر ذبیحہ گاؤ سے بازرہا جائے۔

کمیٹیوں نے اس کی قانونی اور مذہبی وجوہات بھی بتائی ہیں۔ چیف منسٹر نے اکثریتی سناتن فرقہ کے جذبات و احساسات کے احترام کی اس پہل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایسے رضاکارانہ اقدامات سے آسام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ چیف منسٹر شرما نے نیوز کلپنگس بھی شیئر کیں۔