تلنگانہ

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کستورباگاندھی بالیکاودیالیہ کی 20طالبات بیمارپڑگئیں

اس واقعہ کی اطلاع پر ان طالبات کے والدین نے اس واقعہ کی اطلاع نہ دینے پر اسکول انتظامیہ پرشدید برہمی کااظہار کیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ ان طالبات کی صحت مستحکم ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے نرساپورمنڈل مستقر میں کستورباگاندھی بالیکاودیالیہ کی 20طالبات بیمارپڑگئیں۔دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد یہ طالبات بیمارپڑگئیں۔یہ چھٹویں جماعت کی طالبات دوپہر کے کھانے کے بعد اسکول پہنچیں۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

 تاہم شام میں ان کی صحت خراب ہوگئی جس پر ان تمام طالبات کو ایمبولنس کے ذریعہ نرساپور کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔5طالبات کو نرمل ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایاگیا جہاں ان کا علاج کیاگیا۔

اس واقعہ کی اطلاع پر ان طالبات کے والدین نے اس واقعہ کی اطلاع نہ دینے پر اسکول انتظامیہ پرشدید برہمی کااظہار کیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ ان طالبات کی صحت مستحکم ہے۔