حیدرآباد
ٹرینڈنگ

نوٹ سب سے لیں ووٹ بی آرایس کودیں:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی رضا کارجیسی فلم بناتے ہوئے مذہب‘ذات کے نام پرعوام کو تقسیم کرتے ہوئے الیکشن جیتناچاہتی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ نے عوام سے کہاکہ اپوزیشن قائدین کی جانب سے دی جانے والی رقومات وصول کرلیں لیکن آنے والے انتخابات میں بی آر ایس کوہی ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
بھاری رقومات کی نقد معاملت میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین کئی اسکامس میں ملوث ہیں جوحرف تہجی اے سے زیڈتک ہوتے ہیں اوروہ برسراقتدار آنے کا دن میں خوب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ جودہوں تک حکومت کی ہے اب ہمیں نئے اسکیمات کے ذریعہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو200روپے وظیفہ نہیں دے سکے وہ اب 4000روپے وظیفہ دینے کی بات کررہے ہیں کیاآپ اس پر یقین کرسکتے ہیں۔ کیاآپ نے نہیں دیکھاکہ کے سی آر نے 10سال کے دوران کیا کارنامہ انجام دیا لہذا انہیں تیسری مرتبہ چیف منسٹربنایاجائے۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی رضا کارجیسی فلم بناتے ہوئے مذہب‘ذات کے نام پرعوام کو تقسیم کرتے ہوئے الیکشن جیتناچاہتی ہے۔