تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات۔بی جے پی کی 14کمیٹیوں کی تشکیل

جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے اپنی تیاریوں میں تیزی پید اکردی ہے۔

حیدرآباد: جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے اپنی تیاریوں میں تیزی پید اکردی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ان انتخابات کے لیے جملہ 14 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ وویک وینکٹ سوامی کو منشورکمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا۔

اے مہیش ریڈی کو منشور کمیٹی کا کنوینر، مہیشور ریڈی اور کونڈا وشویشور ریڈی کو منشور کمیٹی کے ارکان بنایاگیا ہے۔ راج گوپال ریڈی کو اسکریننگ کمیٹی کا صدرنشین اوربنڈی سنجے کو عوامی میٹنگ کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیاگیا ہے۔

وجے شانتی کو جدوجہد کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ریاستی بی جے پی نے اندرسین ریڈی کو کوارڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین، دھرما پوری اروند کو سوشل میڈیا کمیٹی کا چیئرمین، رگھونندن راؤ کو میڈیا کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیاگیا ہے۔