شیخ عبداللہ سہیل نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا
عبداللہ سہیل گذشتہ 35سال سے کانگریس پارٹی سے وابستہ رہے ہیں اور وہ کئی پی سی سی صدور کے ساتھ کام کرچکے ہیں، لیکن ریونت ریڈی کے ٹی پی سی سی صدر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد پارٹی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

حیدرآباد: چیرمین تلنگانہ کانگریس مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل نے آج کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ صدر اے آئی سی سی ملک ارجن کھرگے کو روانہ کردیا ہے۔ اپنے تین صفحات پر مشتمل مکتوب استعفیٰ میں عبداللہ سہیل نے کہا کہ وہ صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کی وجہ سے استعفیٰ پیش کررہے ہیں۔
وہ گذشتہ 35سال سے کانگریس پارٹی سے وابستہ رہے ہیں اور وہ کئی پی سی سی صدور کے ساتھ کام کرچکے ہیں، لیکن ریونت ریڈی کے ٹی پی سی سی صدر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد پارٹی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
ان کے رویہ سے پارٹی کا ہر طبقہ ناراض ہے بالخصوص ٹکٹ کی تقسیم میں سینئر اور وفادار قائدین کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے ریونت ریڈی پر پارٹی ٹکٹوں کو بازار کی اشیاء کی طرح فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔جس کے نتیجہ میں حقیقی قائدین پارٹی ٹکٹ سے محروم ہوگئے۔ چنانچہ وہ پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔