تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کئی اسمبلی حلقوں میں آگے

مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ کانگریس ریاست میں اقتدار میں آنے کے لیے ناقابل عمل وعدے کررہی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ کانگریس ریاست میں اقتدار میں آنے کے لیے ناقابل عمل وعدے کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو تمام طبقات کی حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد خاص طور پر بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں۔

کشن ریڈی نے نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کئی اسمبلی حلقوں میں آگے ہے۔

رائے دہندے خاموش انقلاب کے طورپر بی آرایس کے خلاف ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی ایسے حلقے ہیں جہاں پر مقامی عوام ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے ارکان اسمبلی اور ان کی تشہیری گاڑیوں کو مواضعات میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں اور وعدوں کی عدم تکمیل پر ان پر برہمی کااظہا ربھی کیاجارہا ہے۔دلت بندھو، قرض معافی، بی سی بندھو،، دلت کو وزیراعلی بنانے کے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے زودیتے ہوئے کہاکہ رائے دہندے بی جے پی کے منشور پر مثبت ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ریاست میں بی سی کو وزیراعلی بنانے کے وعدے نے انہیں اپنی طرف راغب کیا۔ نوجوان نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوام کا ماننا ہے کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو اگر کچھ کہتی ہے تو اپنی بات پر قائم رہتی ہے۔