حیدرآباد

کے سی آر تیزی کے ساتھ روبہ صحت، ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہلکی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق بی آر ایس سربراہ نے واکر کی مدد سے آہستہ آہستہ قدم اٹھائے۔ بی آر ایس پارٹی ایکس (ٹویٹر) نے اس سے متعلق ویڈیو شیئر کیا ہے۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ گرپڑنے سے کے سی آر کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد ان کا یشودا ہاسپٹل میں کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا آپریشن کرتے ہوئے علاج کیا گیا تھا۔ آج ڈاکٹروں نے کے سی آر کو پہلی بار واکر کی مدد سے چلایا۔

متعلقہ خبریں
پریتی یورولوجی میں ہندوستان کی پہلی کی ہول سرجری کے ذریعہ دونوں یورٹرز کی کامیاب تبدیلی
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
آکار آشاہا سپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

 ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق کے سی آر نے آہستہ آہستہ چند قدم ڈالتے ہوئے چلنے کی کوشش کی۔ آج بی آر ایس کی جانب سے کے سی آر کی ہلکی چہل قدمی ک ے متعلق ویڈیوز کو سماجی سوشل نٹ ورکنگ پلاٹ فام ”ایکس“ پر شیئر کیا گیا۔

 اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد عوام، سیاسی قائدین کی جانب سے کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹرس نے بتایا کہ سرجری کے بعد کے سی آر کی صحت میں خاصی بہتری دیکھی گئی ہے۔

 اور وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ ڈاکٹرس کی رپورٹ کے مطابق کے سی آر ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور آئندہ دو یا تین دنوں میں انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دو دن قبل کے سی آر اپنے فام ہاوز میں پیر پھسل کر گر پڑے تھے اور ان کے بائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے کے سی آر پر ہپ ریپلسمنٹ سرجری انجام دی اور8 ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔