جرائم و حادثات

بس میں کنڈکٹر کے بیگ سے بھاری رقم کی چوری

مسافرین سے بھری بس میں کنڈکٹر کے بیگ سے بھاری رقم کی چوری کی واردات پیش آئی جس میں تقریبا 9000روپئے تھے۔

حیدرآباد: مسافرین سے بھری بس میں کنڈکٹر کے بیگ سے بھاری رقم کی چوری کی واردات پیش آئی جس میں تقریبا 9000روپئے تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

منورگوڑو ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس کھمم سے پالوانچہ کی سمت جارہی تھی کہ کسی نے کنڈکٹر کے بیگ سے یہ رقم چوری کرلی۔

بتایاجاتا ہے کہ کنڈکٹر ٹکٹ دینے میں مصروف تھا کہ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ رقم چوری کرلی گئی۔کنڈکٹر نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔اس واقعہ کے وقت بس میں 90 مسافر سوار تھے۔