جرائم و حادثات
وجئے واڑہ بس اسٹینڈ پر بلیڈ بیچ گروہ کا حملہ
اس حملہ میں آر ٹی سی ملازم سامبیا اور آر ٹی سی ٹریفک ایس سی آئی وائی سرینواس راؤ زخمی ہوگئے۔پولیس نے بعض حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وجئے واڑہ بس اسٹینڈ پر بلیڈ بیچ گروہ کے ارکان نے پولیس اور آر ٹی سی ملازمین پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں حملہ کردیا۔رات کے وقت، وجئے واڑہ بس اسٹینڈ کی بنچوں پر بلیڈ بیچ کا قبضہ ہوتا ہے۔ بھکاری بھی بس اسٹینڈ پر ٹھہرتے ہیں۔
تنگ آکر مسافروں نے حکام کے علم میں لایا جس کے بعد آر ٹی سی حکام نے کارروائی کی۔ پولیس اور آر ٹی سی عملہ نے انہیں بس اسٹینڈ سے دور بھیجنے کی کوشش کی۔ مشتعل بھکاریوں نے بلیڈ بیچ کے عملے پر بلیڈوں سے حملہ کر دیا۔
اس حملہ میں آر ٹی سی ملازم سامبیا اور آر ٹی سی ٹریفک ایس سی آئی وائی سرینواس راؤ زخمی ہوگئے۔پولیس نے بعض حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔