حیدرآباد
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے مشیر آباد میں انتخابی مہم چلائی
کشن ریڈی نے آج اس انتخابی مہم کے دوران اڈیکمیٹ، ہنومان مندر، وی ایس ٹی، آر ٹی سی کلیانا منڈپم، رام نگر، رام نگر ایکس روڈ اوردیگر علاقوں کا احاطہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج مشیرآباداسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے جیپ میں بیٹھ کر مقامی افرادسے ملاقات کی اور ان کوووٹ دینے کی اپیل کی۔کشن ریڈی حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے آج اس انتخابی مہم کے دوران اڈیکمیٹ، ہنومان مندر، وی ایس ٹی، آر ٹی سی کلیانا منڈپم، رام نگر، رام نگر ایکس روڈ اوردیگر علاقوں کا احاطہ کیا۔انہوں نے رائے دہندوں سے ملاقات بھی کی اور مودی حکومت کے دس سالوں کے کارناموں کو اجاگر کیا۔