تلنگانہ میں 6 آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلے
ریاست میں ایک اوربار آئی اے ایس عہدیداروں میں ردوبدل کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے 6 آئی اے ایس عہدیداروں کو نئے عہدے اور اضافی چارجس دینے کے احکام جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: ریاست میں ایک اوربار آئی اے ایس عہدیداروں میں ردوبدل کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے 6 آئی اے ایس عہدیداروں کو نئے عہدے اور اضافی چارجس دینے کے احکام جاری کئے ہیں۔
چیف سکریٹری شانتی کماری کی جانب سے جاری کردہ احکام کے مطابق سابق چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج کو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے‘ اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ‘ ہاوزنگ اور جنرل ایڈمنسٹریشن (کوآرڈنیشن وتھ یونین گورنمنٹ اسمارٹ گورننس) کا عہدہ دیا گیا ہے۔
اس طرح بی مہیش دت ایکا جو پوسٹنگ کے منتظر تھے‘ کو پرنسپل سکریٹری گورنمنٹ (سرویسس) بنایا گیا ہے۔
سکریٹری محکمہ قبائل بہبود اے شرتھ کو ٹرائبل ویلفیر کمشنر کا اضافی چارج (ایف اے سی) دیا گیا ہے جبکہ ڈائرکٹر اسپورٹس کورا لکشمی کو تلنگانہ اسٹیٹ وئیر ہاؤزنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر کا ایف اے سی بنایا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ‘ روڈ اینڈ بلڈنگ کے جائنٹ سکریٹری ایس ہریش کو اسپیشل سکریٹری ریونیو (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) کا اضافی (ایف اے سی) چارج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) ہنمکنڈہ رادھیکا گپتا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) میڑچل ملکاجگری بنایا گیا ہے۔