مشرق وسطیٰ

حزب اللہ اسرائیل کشیدگی، پاسداران انقلاب کا اہم اقدام، مواصلاتی آلات کے استعمال پرروک

ایران میں پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پرحملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا ہے۔

ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے، جبکہ جوہری اور میزائل تنصیبات کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایک سیکورٹی اہلکار کے مطابق صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی، اسرائیلی فوج نے لبنان پر طاقت ور بموں سے حملے شروع کر دیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملے تیز کر دیے ہیں، اسرائیل کے طاقت ور بم حملوں کے نتیجے میں لبنان میں خوف ناک دھماکے ہوئے ہیں، حملوں میں مشرقی اور جنوبی لبنان کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کی بیکا وادی پر شدید بم باری کی، جب کہ ثور اور نبطیہ کے علاقوں میں بھی زور دار دھماکے ہوئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے حزب اللّٰہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جب کہ بم باری کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنانی عوام کو حزب اللّٰہ کی پوسٹوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر میں کم از کم ایک شہری ہلاک جب کہ ایک چرواہا اور اس کے خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے۔ دشمن کے جنگی طیاروں نے آدھے گھنٹے میں 80 سے زیادہ فضائی حملے کیے، جس میں جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ اور طائر کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لبنانی شہریوں سے ہم کہتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے زیر استعمال عمارتوں اور علاقوں سے نکل جائیں، یہ ان کی حفاظت کے لیے ہے۔