لبنان کو قطر کی انسانی امداد
قطر کی دورہ کنندہ مملکتی وزیر بین الاقوامی تعاون لولوۃ الخاطر نے حزب اللہ اور اسرائیل کے بڑھتے ٹکراؤ کے بیچ لبنان کو قطر کی تائید کا تیقن دیا۔

بیروت آئی اے این ایس) قطر کی دورہ کنندہ مملکتی وزیر بین الاقوامی تعاون لولوۃ الخاطر نے حزب اللہ اور اسرائیل کے بڑھتے ٹکراؤ کے بیچ لبنان کو قطر کی تائید کا تیقن دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی مذمت میں عرب متحد ہوں گے۔ منگل کے دن لبنانی مجلس وزرا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ لولوۃ الخاطر نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات انہوں نے کہا کہ قطر‘ لبنان کی مدد کرے گا۔ اسرائیلی حملوں کی مذمت میں عربوں میں اتحاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قطر انسانی بحران پر قابو پانے کے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔
12 لاکھ سے زائد لبنانی بے گھر ہوچکے ہیں۔ میقاتی سے ملاقات سے قبل لولوۃ الخاطر نے دوحہ تا بیروت فضائی پُل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اکتوبر میں سارا مہینہ 10 قطری طیارے میڈیکل سپلائز‘ شیلٹر مٹیرئیل اور غذائی اشیاء لبنان پہنچاتے رہیں گے۔
23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں۔ حزب اللہ کے ساتھ اس کا ٹکراؤ کافی بڑھ گیا ہے۔