کے ٹی آر کا طوفانی دورہ بھوپال پلی
کے ٹی آر نے ضلع مستقر پرسنگارینی کمپنی کی جانب سے229کروڑ کے مصارف سے تعمیر کردہ 994ڈبل بیڈروم کو اٹرس (رامیا کالونی) میں خصوصی پوجا کی۔ سنگارینی کمپنی کی جانب سے منعقدہ فوٹو گیلری اور ڈبل بیڈروم مکانات کا مشاہدہ کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے متحدہ ضلع ورنگل کا آج طوفانی دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران کے ٹی راما راؤ نے ریاستی وزراء ای دیا کررا ؤ، ستیہ وتی راتھوڑ، جی جگدیش ریڈی اور نائب صدرنشین کونسل بی پرکاش کے ہمراہ سرکاری عمارتوں، ریسیڈنشیل اسکولس، بھارت راشٹراسمیتی کے دفاتر اور ڈبل بیڈروم کوارٹرس کا افتتاح انجام دیا۔
دورے کے آغاز پر کے ٹی راما راؤ نے ضلع جئے شنکر بھوپالا پلی میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ گھن پورم تحصیل آفیس کی نئی عمارت گھن پورم منڈل کے گاندھی نگر میں چار کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ مہاتما جیوتی با پھلے بی سی ویلفیر گرلس ریسیڈنشیل اسکول کا افتتاح انجام دیا۔
بعدازاں انہوں نے ضلع مستقر پرسنگارینی کمپنی کی جانب سے229کروڑ کے مصارف سے تعمیر کردہ 994ڈبل بیڈروم کو اٹرس (رامیا کالونی) میں خصوصی پوجا کی۔ سنگارینی کمپنی کی جانب سے منعقدہ فوٹو گیلری اور ڈبل بیڈروم مکانات کا مشاہدہ کیا۔
اس کے علاوہ کے ٹی راما راؤ نے بھوپال پلی ٹاؤن کے منجو نگر میں تین کروڑ کے مصارف سے تعمیر کردہ سرکاری گیسٹ ہاوز،23لاکھ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ بیت المعذورین، اور ضلع مستقر پرتعمیر کردہ بی آر ایس بھون کا افتتاح انجام دیا۔
بعدازاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ انتخابات قریب آر ہے ہیں اور پارٹی کارکن کو سپاہی کی طرح کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دفتر لوگوں سے روز بھراہوا رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں روبہ عمل فلاحی اقدامات کو سارے ملک میں عمل کرنے کے واحد مقصد کے تحت ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کا صرف نام ہی بدلا ہیت پرچم اور مقاصد آج بھی وہی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے پارٹی دفتر میں پودے لگائے کے ٹی راما راؤ نے ضلع مستقر میں ویشالا پلی میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر رکن کونسل پی سرینواس ریڈیت ایس مدھو سدن چاری، رکن اسمبلی بھوپال پلی، جی وینکٹ رمنا، صدرنشین ضلع پریشد ورنگل جی جیوتی، ضلع کلکٹر بھاویش مشرا، ایڈیشنل کلکٹر ٹی ایس دیوا کر، منیجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کمپنی سریدھر و دیگر موجود تھے۔