حیدرآباد

بی ایس پی کا حیدرآباد میں جلسہ، مایاوتی خطاب کریں گی

پراوین کمار نے کہا کہ یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی اس جلسہ میں شرکت کریں گی اور غریب اور کمزور طبقات سے انصاف کامطالبہ کریں گی۔ کرناٹک میں انتخابی مہم چلانے والی مایاوتی شام 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے کہا ہے کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں ریاست میں بے روزگار، کسان اور خواتین پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی تلنگانہ بھروسہ سبھا اتوارکوسرو نگر میں منعقد کی جائے گی جس میں عدم مساوات اور ظلم سے آزادی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
نوجوانوں کیلئے لڑنے مشترکہ پلاٹ فارم ضروری: شرمیلا
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی اس جلسہ میں شرکت کریں گی اور غریب اور کمزور طبقات سے انصاف کامطالبہ کریں گی۔ کرناٹک میں انتخابی مہم چلانے والی مایاوتی شام 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گی۔

 پراوین کمار نے کہا کہ بی ایس پی کے سات ریاستی انچارج جلسہ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو مستحکم بنانے کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔