حیدرآباد میٹرو نے بنایا نیا ریکارڈ
ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل (حیدرآباد) لمیٹڈ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اعداد و شمار ایکو فرینڈلی، تیز، آرام دہ اور آسان سفر کے حوالے سے مسافروں کے اعتماد اور قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل (ایچ ایم آر ایل) میں پیر 3 جولائی کو 5.10 لاکھ مسافروں نے سفر کیا اور اس کے ساتھ ہی ایچ ایم آر نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریکارڈ بنالیا۔
ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل (حیدرآباد) لمیٹڈ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اعداد و شمار ایکو فرینڈلی، تیز، آرام دہ اور آسان سفر کے حوالے سے مسافروں کے اعتماد اور قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ایل اینڈ ٹی ایم آر ایس ایل کے جنرل منیجرکے وی بی ریڈی نے کہا، ”ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے۔ ہم اس کامیابی کو ان مسافروں کے لیے وقف کرتے ہیں جنہوں نے ایچ ایم آرکو اپنے پسندیدہ سفر کے ساتھی کے طور پر منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ہمارے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے، لیکن ہماری ٹیموں کی مسلسل کوششوں اور محنت کی وجہ سے آج ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔“
انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اور حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کا مسلسل تعاون اور حمایت شہر کے لوگوں کو انتہائی قابل عمل اور قابل بھروسہ شہری ٓٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ممکن بناتا ہے۔