سینئر اردو جرنلسٹس کے وفد کی ضلع کلکٹر محبوب نگر سے ملاقات، اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی آسان بنانے کی اپیل
سینئر اردو جرنلسٹس محبوب نگر کے ایک نمائندہ وفد نے آج ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی خوشبو گپتا آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے اکریڈیٹیشن کمیٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے ضلع کلکٹر کی گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔
محبوب نگر: سینئر اردو جرنلسٹس محبوب نگر کے ایک نمائندہ وفد نے آج ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی خوشبو گپتا آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے اکریڈیٹیشن کمیٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے ضلع کلکٹر کی گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔
وفد نے اردو صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی کو قانون کے مطابق مزید آسان بنانے کی اپیل کی۔ ضلع کلکٹر خوشبو گپتا نے وفد کو یقین دلایا کہ اس مسئلہ کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور قواعد کے مطابق کارڈز کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر محمد رفیق احمد قادری، سینئر جرنلسٹ و اسٹاف رپورٹر روزنامہ رہنمائے دکن، عبدالرافع ذکی، سینئر جرنلسٹ و اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف و رکن اکریڈیٹیشن کمیٹی، ایم یادگیری ایڈیٹر محبوب نگر ٹائمز، محمد جمیل احمد، ایم اے نواز، ارشد علی، محمد نہال، ثقلین قریشی، سینئر جرنلسٹ شعیب قریشی رپورٹر، عبداللہ ترپتیا اور دیگر موجود تھے۔
بعد ازاں وفد نے ضلع تعلقاتِ عامہ آفیسر (ڈی پی آر او) محبوب نگر سری سرینواس سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔