اسپتال کی کینٹین کے لنچ باکس سے چوہے کا سر برآمد
ہسپتال نے کہا کہ اس کی کینٹین میں کیٹرنگ سرکاری بولیوں کے ذریعے تیسرے فریق کو آؤٹ سورس کی جاتی ہے اور اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔

بیجنگ: چین میں ایک ماہ میں دوسری بار منگل کو ایک کینٹین کے لنچ باکس میں چوہے کا سرپایا گیا، جس سے ملک میں خوراک کے تحفظ پر آن لائن تنقید اور بحث چھڑ گئی۔یہ اطلاع ڈان نے بدھ کو چینی میڈیا کے حوالے سے دی۔
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شیوشان کاؤنٹی کے ایک روایتی چینی میڈیسن ہسپتال کی کینٹین میں لنچ باکس میں چوہے کا سر ملا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہسپتال نے کہا کہ اس کی کینٹین میں کیٹرنگ سرکاری بولیوں کے ذریعے تیسرے فریق کو آؤٹ سورس کی جاتی ہے اور اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ قبل ازیں یکم جون کو، نانچانگ کے جیانگسی انڈسٹری پولی ٹیکنک کالج کے ایک طالب علم نے کالج کینٹین میں چاولوں میں دانت، آنکھوں اور ناک کے ساتھ ایک چیز کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
کالج حکام سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔ ان دونوں واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ چین کی فوڈ سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
سال 2002 میں، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کے 518,600 کیسز کی چھان بین کی گئی اور ان کا تصفیہ کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق حالیہ برسوں میں چین کی فوڈ سیفٹی میں بہتری آئی ہے لیکن گزشتہ سال مارکیٹ ریگولیٹرز کے معائنے میں زرعی مصنوعات اور کیٹرنگ انڈسٹری میں زیادہ مسائل پائے گئے۔