جرائم و حادثاتحیدرآباد

بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس بھی مدد کرنے سے قاصر بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس بھی مدد کرنے سے قاصر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا

ایم ایم پہاڑی کی ممتاز بیگم نے بتایا کہ ان کے شوہر احمد نے 2 لاکھ روپئے یہ کہہ کر لے گئے تھے وہ رقم آٹو چلاکر واپس کریں گے۔

بتایا گیا کہ رقم لے کر 5 ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے۔ تاہم وہ رقم واپس نہیں آئی اور نہ ہی ان کے شوہر گھر آئے۔

ممتاز بیگم کا کہنا ہے کہ وہ عابڈس کے ایک اسکول میں آیا کی ملازمت کر کے یہ رقم اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جمع کی تھی۔

اس سلسلہ میں عطاپور پولیس میں شکایت درج کرائی جاچکی ہے۔ تاہم پولیس بھی مدد نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ان کے شوہر مکان واپس آرہے ہیں۔

وہ اس سلسلہ میں بے انتہا پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خودکشی کرلیں گی۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عطاپور پولیس تماش بین بنی ہوئی ہے۔

a3w
a3w