اروند کیجریوال دہلی آبکاری پالیسی کیس میں آج دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے، کئی دیگر سابق ملزمان کے ساتھ، دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں دہلی کی مبینہ شراب پالیسی گھپلے سے متعلق کیس کی سماعت سے جسٹس سورن کانتا شرما کوالگ کرنے کی استدعا کی گئی ہے
نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے، کئی دیگر سابق ملزمان کے ساتھ، دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں دہلی کی مبینہ شراب پالیسی گھپلے سے متعلق کیس کی سماعت سے جسٹس سورن کانتا شرما کوالگ کرنے کی استدعا کی گئی ہے
یہ معاملہ دہلی کے مبینہ ایکسائز پالیسی گھپلے سے متعلق ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے اس معاملے میں تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ بعد ازاں،مرکزی تفتیشی بیورو نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ کیجریوال نے درخواست کی ہے کہ جج کو تبدیل کیا جانا چاہیے، اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک عرضی بھی دائر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیجریوال اس درخواست کے حوالے سے اپنے دلائل پیش کرنے کے لیے پیر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں گے۔ سی بی آئی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ان تمام ملزمان کو نوٹس جاری کیے تھے جنہیں کیس میں ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور ان سے جواب طلب کیا تھا۔
سی بی آئی کی جانب سے یہ درخواست ٹرائل کورٹ کے اس حکم کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال سمیت 21 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ یہ ملک کے بڑے گھپلوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ یہ معاملہ "قومی شرمندگی” کا باعث ہے۔