مہاراشٹرا

پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز پر بات چیت ابتدائی سطح پر آر بی آئی گورنر

پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی ہے، لیکن یہ ابھی بالکل ابتدائی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیمر شیٹ کی کرنسی کی خوبیوں اور خامیوں پر غور کیا گیا ہے لیکن یہ ابھی بالکل ابتدائی سطح کا ہے

ممبئی :  ریزرو بینک انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو کہا کہ پولیمر کے کرنسی نوٹ چلانے کی تجویز پر بات چیت ضرور ہوئی ہے لیکن یہ معاملہ ابھی ابتدائی سطح پر ہے۔

متعلقہ خبریں
اپوزیشن کو وزیراعظم مودی کا مشورہ
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے کی چیف منسٹر دہلی سے ملاقات
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا

مسٹر ملہوترا آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے دو ماہی اجلاس کے نتائج کی اطلاع دینے کے لیے بینک کے ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوں نے پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی ہے، لیکن یہ ابھی بالکل ابتدائی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیمر شیٹ کی کرنسی کی خوبیوں اور خامیوں پر غور کیا گیا ہے لیکن یہ ابھی بالکل ابتدائی سطح کا ہے۔

پولیمر نوٹ خاص قسم کے پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں۔ ان میں ہندوستان میں اس وقت چل رہے نوٹوں کی طرح کپاس کے گودے والے کاغذ کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ ان کے حق میں کہا جاتا ہے کہ یہ نوٹ کاغذ کے نوٹ سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتے۔ اس سے نوٹ کی لاگت بھی کم آتی ہے۔ کناڈا، برطانیہ اور سنگاپور جیسے کئی ممالک میں پولیمر نوٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔